اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خود کو مرد ظاہر کرکے دو شادیاں کرنے والی خاتون گرفتار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے مرد کا روپ دھار کر دوعورتوں سے شادی کرلی جبکہ جہیز کے لئے اْنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کی رہائشی سوئٹی سین بچپن ہی سے لڑکا بن کر رہتی تھی، 2013ء4 میں اْس نے کرشنا کے نام سے فیس بک پر اکا ؤنٹ بنایا اور مردانہ روپ میں اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ سوئٹی سین نے سوشل میڈیا پر کئی خواتین سے دوستی کی جبکہ 2014ء4 میں خود کو علی گڑھ کے ایک بزنس مین کا بیٹا ظاہر کرکے ریاست اْتراکھنڈ کی ڈبل ماسٹرز خاتون کامینی سے شادی کرلی۔شادی کے بعد سوئٹی نے جہیز کے لئے کامینی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور مبینہ طور پر اْس کے گھر والوں سے ساڑے 8لاکھ روپے وصول کرلئے۔کامینی نے میڈیا کو بتایا کہ سوئٹی سین شادی کے بعدخود کو مردظاہر کرنے کے لئے سگریٹ اور شراب نوشی بھی کرتی تھی۔پولیس کے مطابق سوئٹی سین نے دوسال بعد ایک اور خاتون نیشا سے شادی کی اور کرائے کے گھر میں دونوں بیویوں کو ساتھ رکھا تاہم نیشا کو شک ہوگیا کہ مرد سمجھ کرجس سے شادی کی ہے وہ مرد نہیں بلکہ عورت ہے تو اْس نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی، جس پر پولیس نے سوئٹی سین کو گرفتار کرکے جعلسازی اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔دوان تفتیش سوئٹی سین نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچپن ہی سے لڑکوں جیسے کپڑے پہنتی اور ہیئراسٹائل رکھتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئٹی سین کے گھروالوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے کیونکہ دونوں شادیوں کے وقت وہ بھی تقریب میں موجودتھے جبکہ شادی کے بعد وہ اْس کے گھر بھی گئے تھے۔