اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کھاریاں میں ڈاکو راج قائم ،ایک ہی رات میں 5گھروں کا صفایا، مجموعی طور پر 3کروڑ کا نقصان۔۔۔

کھاریاں(تنویر نقوی سے)تھانہ صدر کھاریاں کے نواحی گاؤں حقیقہ میں 15ڈاکوؤں نے سبطین عباس ،چودھری ثاقب، چودھری انور، ذیشان علی اوریونس اخلاص کےاہل و عیال کو یرغمال بناکر طلائی زیورات ، قیمتی اشیاء ، غیرملکی کرنسی، اسلحہ اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس ساری گلیوں کے چکر کاٹتی رہی مگر پولیس کے لمبے ہاتھ چوروں تک نہ پہنچ سکے۔متاثرین کے مطابق مجموعی طور پر 3کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے ۔ جبکہ میڈیا کے رابطہ کرنے پر پولیس اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اور درست معلومات فراہم کرنے سے گریزاں رہی۔افراتفری میں فرار ہوتے ملزمان سے گرنے والے سامان میں4موبائل 3انگوٹھیاں اور ایک رائفل پولیس نے قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک ہی رات میں 6گھروں میں ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے جس کے ملزمان تاحال نہیں پکڑے گئے۔آئے دن چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ گھر میںغیر محفوظ ہو کر رہ گئے۔