اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ تقریب

ایتھنز(انصراقبال بسراء)منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی، پاکستانی کمیونٹی،مذہبی وسماجی شخصیات ،مختلف جماعتوں کے مندوبین اورصحافی برادری نے شرکت کی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل چوہدری محمد اسلم، امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ قادری، انصر اقبال بسراء ترجمان پاکستان عوامی تحریک یونان، چوہدری عمران اسلم پسوال چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک اور دیگر مقررین نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی، سیاسی، سماجی اور معاشی خدمات کو سراہا اورانکی درازی عمر ،صحت، علم میں مزیداضافے کیلئے دعاکی،باقر چغتائی کی نظم پر منچلوں نے خوب بھنگڑے ڈالے، منہاج القران انٹرنیشنل،پاکستان عوامی تحریک یونان کے رہنماؤں ، سماجی شخصیات نے ملکر قائد انقلاب کی سالگرہ کا67 پاونڈ کیک کاٹا ہے اور کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں،شرکاءکیلئے ضیافت کابھی اہتمام کیاگیا۔