کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بڑے بے آبروہوکرتیرے کوچے سے ہم نکلے

اسلام آباد(محمدجابر)سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی صدارت نہیں کر سکتا جس کے بعد نوازشریف اب پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل ہو گئے ہیں اور بطور پارٹی سربراہ اٹھائےگئے تمام اقدامات کالعدم قرار دے دیئے گئے ہیں ،نوازشریف کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے جاری کردہ تمام ٹکٹ بھی منسوخ ہو گئے ہیں ،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے سب سے ریمارکس دیئے کہ طاقت کا سرچشمہ اللہ تعالی ہے ،آرٹیکل 17 سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتاہے ، اس میں قانونی شرائط موجود ہیں ،عوام اپنی طاقت کا استعمال عوامی نمائندوں کے ذریعے کرتی ہیں ،یہ درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، شیخ رشید، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر افراد اور جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بنانے کی اجازت دینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے،کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن شامل تھےسپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ کمرہ نمبر ایک میں سنایا.