اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کیپٹن صفدر کو دینا میں ہی جنت کی حور مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے ،عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرہ نہ کریں۔ایک صحافی کے سوال ’’آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے‘‘کہ جواب میں کیپٹن(ر) صفدر نے کہا میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے کیپٹن (ر)صفدر سے سوال کیانوازشریف کی پارٹی صدارت کیخلاف فیصلے پرکیاکہیں گے؟ ۔ اس سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ کچھ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں ، کچھ عوام کے اور کچھ لوح محفوظ پر لکھے ہوتے ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کی وزارت عظمی بھی چھنتی رہی اور وہ جلاوطن بھی ہوتے رہے جبکہ انہیں ہائی جیکر بنا کر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مورخ اس فیصلے کو کیا لکھے گا۔