پاک پرتگال اتحاد کمیونٹی کے عہدیداروں کا ہیڈ آف چانسری فیاض خان کو عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین

لزبن (جمشید اقبال بٹ): پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو پرتگال وزارت داخلہ (سیف

SEF) تک پہنچانے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنے پر پاک پرتگال اتحاد کمیونٹی کے عہدیداروں کا ہیڈ آف چانسری فیاض خان کو زبردست خراج تحسین پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال سرپرست صغیر احمد سینئر نائب صدر راجہ آفاق قمر نائب صدر عثمان خالد اور جنرل سیکرٹری مدثر بهٹی نے پاکستان ایمبیسی لزبن میں ہیڈ آف چانسری فیاض خان جو ان دنوں قائم مقام سفیر پاکستان کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں ان کی سیف حکام سے ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے ریزیڈنس کارڈ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر پولیس کلیرنس سرٹیفیکیٹ اور فنگر پرنٹ کے بعد کسی ہنگامی صورتحال میں ٹریول لیٹر کے اجرا کے معاملات کو پیش کیا اور ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے راجہ زاہد اقبال اور دیگر اراکین پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی نے دوہری شہریت کے معاملے کو اجاگر کرنے میں فیاض خان کی کاوشوں پر ان کے کردار کی بهی تعریف کی

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here