اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بادشاہ شاہ رخ خان نے مقبولیت میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سمیت متعدد سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بھارت میں ہی مقبول نہیں ہیں بلکہ ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، انجلینا جولی اور ڈوین جانسن سمیت متعدد ہالی ووڈ سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان گزشتہ دس برس کے دوران وکی پیڈیا پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار قرارپائے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان فین پیج نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ دس برس کے دوران دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری گئی ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈکے 32 اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق دسمبر 2007 سے لے کر دسمبر 2017 تک دنیا بھر کے لوگوں نے وکی پیڈیا پر ہالی ووڈ اداکارہ کم کرڈشیان کے بعد شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔شاہ رخ خان کے علاوہ اس فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون 20 ویں اور سلمان خان 29 ویں نمبر پر شامل ہیں۔