اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چوتھا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں چوتھا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے منگل کوبھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون کو پاکستانی فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔گرائے جانے والے بھارتی جاسوس ڈرون کے ملبے کو پاک فوج کے جوانوں نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں چوتھا بھارتی جاسوس درون مار گرایا گیا ہے۔