اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عوام کے لیے خوشخبری، مختلف اقسام کی دالوں کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی ہوگئی ہیں۔ ریٹیلرز کے مطابق مونگ کی دال 100روپے سے کم ہوکر90 روپے کلو، مسور کی دال 10روپے کمی سے 70روپے کلو، دال چنا 10روپے کمی سے 100روپے کلو اور دال ماش 8 روپے کمی سے 100روپے کلو ہوچکی ہے۔ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال طلب سے دگنی دالیں درآمد کی گئیں، جسکی وجہ سے دالوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کے ریٹ آدھے ہوچکے ہیں مگر اسکا مکمل فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جارہا، جس کے لیے پرائس کنٹرول اتھارٹی کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔