اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ضلع ننکانہ کے قومی اور صوبائی حلقوں کی تفصیلات اور میدان میں موجود امیدواران کے نام

حلقہ بندیوں پر مشتمل معلومات
ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ+چوہدی افضل حق خاں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع ننکانہ صاحب کے 2قومی اور 4صوبائی حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کردی ہیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 آبادی کے تناسب سے 6لاکھ 82ہزار 338افراد پر مشتمل ہوگا جس میں تین میونسپل کمیٹیاں سانگلہ ہل، شاہکوٹ اور واربرٹن کے علاوہ 130سے زائد دیہات شامل ہیں ۔ این اے 117 کے 2ذیلی حلقے جن میں حلقہ پی پی 131ننکانہ صاحب ون جس کی آبادی 3لاکھ 37ہزار 304ہے جبکہ حلقہ پی پی 132 ننکانہ صاحب ٹو جس کی آبادی 3لاکھ 45ہزار 34ہے ۔حلقہ پی پی 131ننکانہ صاحب ون میں سانگلہ ہل شہر اس کے دیہات اور تحصیل شاہکوٹ کی قانونگوئی بھی شامل ہے جبکہ حلقہ پی پی 132ننکانہ صاحب ٹو میں شاہکوٹ شہر ، واربرٹن شہر، موہلن کانگوئی تحصیل ننکانہ صاحب، واربرٹن قانونگوئی تحصیل ننکانہ اور دیگر پٹوار سرکل شامل ہیں ۔ حلقہ این اے 188 ننکانہ صاحب ٹو آبادی کے تناسب سے 6لاکھ 74ہزار 36افراد پر مشتمل ہے جس میں ایک میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہے شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ قصبہ سیدوالا، بڑا گھر، بچیکی، مانگٹانوالہ، منڈی فیض آباد قانونگوئی، ننکانہ صاحب ون قانونگوئی، ننکانہ صاحب ٹو قانونگوئی، ناتھا قانونگوئی، ریحان والا قانونگوئی شامل ہیں ۔ حلقہ این اے 118 کے 2ذیلی صوبائی حلقے جن میں حلقہ پی پی 133 ننکانہ صاحب تھری جس کی آبادی 3لاکھ 35ہزار 513افراد پر مشتمل ہے جن میں ننکانہ صاحب شہر، ننکانہ صاحب ٹو قانونگوئی، ریحانوالا قانونگوئی، ننکانہ صاحب ون قانونگوئی اور مانگٹانوالہ قانونگوئی شامل ہے ۔ حلقہ پی پی 134ننکانہ صاحب فور جس کی آبادی 3لاکھ 38ہزار 523افراد پر مشتمل ہے جن میں قصبہ بچیکی، بڑاگھر، سیدوالا، موڑکھنڈا ودیگر دیہات شامل ہیں ۔
متوقع امیدواران کے بارے میں شائع کی گئی معلومات
ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ+چوہدی افضل حق خاں)نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ این اے 117 ننکانہ صاحب سے چوہدری برجیس طاہر ،چوہدری طارق محمود باجوہ، چوہدری ارشد ساہی، ملک محمد اعظم، مہر سعید احمد ظفر پڈھیار، افتخار رسول گھمن، میاں شاہد حیدر، چوہدری بلال احمد ورک، شہزاد مختار بھٹی متوقع امیدوار ہیں۔ حلقہ پی پی 131ننکانہ صاحب ون سے چوہدری طارق محمود باجوہ، طارق سعید گھمن، میاں اعجاز بھٹی، ملک اعظم، رانا ارشد متوقع امیدوار ہیں ۔ حلقہ پی پی 132ننکانہ صاحب ٹو سے شہزاد خالد خاں مون خاں، چوہدری وقاص احمد ورک،ایڈووکیٹ رانا علی امیر جوئیہ، نوشیر مان، میاں محمد عاطف، رانا محمد ارشد اور ذوالقرنین ڈوگر متوقع امیدوار ہیں۔ حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب سے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں، بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ، مہر سعید احمد ظفر پڈھیار، رائے شاہجہاں احمد خاں بھٹی، رائے فیصل بھٹی، مہر شاہد منظور گل متوقع امیدوار ہیں۔ حلقہ پی پی 133ننکانہ صاحب تھری سے ملک ذوالقرنین ڈوگر، شہزاد خالد خاں، سید ابرار حسین شاہ،مہر کاشف پڈھیار، شاہد منظور گل، چوہدری احسان الحق، رائے قاسم مشتاق کھرل ، زاہد مظفر شاہ، جی کیو علوی متوقع امیدوار ہیں جبکہ حلقہ پی پی 134ننکانہ صاحب فور سے رانا جمیل حسن گڈ خاں، رائے اسلم کھرل، آغا علی حیدر، مہر اصغر پڈھیار، رانا ذولقرنین خاں ، رانا افضل خاں ، سردار کاشف انور ڈوگر متوقع امیدوار ہیں۔