اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان کیک کا مزہ لینے سینما پہنچ گئے

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان فلم دیکھنے سنیما پہنچ گئے، فیصل جاوید، زلفی بخاری اور شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے دوست زلفی بخاری کی فرمائش پر فلم کیک کے پریمیر میں شریک اور فلم سے محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔لالی ووڈ کی نئی فلم کیک کی پہلی جھلک منظرعام پر آ گئی ۔ عاصم عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی پاکستانی فلم کیک میں اداکارہ صنم سعید، آمنہ شیخ ،عدنان ملک اور محمد احمد سمیت دیگر کام کر رہے ہیں۔ کیک، ایک فیملی ڈرامہ فلم ہے جس میں صنم سعید اور آمنہ شیخ دو بہنوں کے کردار میں نظرآئیں گی ۔ عدنان ملک پہلی بار کسی فلم میں بطور اداکار کام کر رہے ہیں۔ فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔