اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نوازشریف کا بغاوت کا اعلان

بہاولپور(نیوزالرٹ)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دہشت گردی کی کمر توڑ کر ہم نے ملک کے بڑے مسائل ختم کردیئے، 70 سال کی تاریخ کو بدلنا ہو گا ہمارے اگلے ستر سال گزشتہ ستر سالوں سے بہتر ہونے چاہئیں ،70 سالوں سے ملک کے ساتھ جو کچھ ہو رہاہے میں اس سے بغاوت کرتاہوں ، اب کسی کو ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے ، مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرناہے ،70 سالوں سے ظلم ہو تا آتاہے اب برداشت نہیں کریں گے ،70 سال کی پالیسیوں سے بغاوت کا اعلان کرتا ہوں،بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ایسا جشن کبھی نہیں دیکھا، یہ الیکشن سے پہلے الیکشن ہوگیا بلکہ ریفرنڈم بھی ہوگیا، پچھلے چار سالوں میں مخالفین نے کچھ کرنے نہیں دیا، کبھی دھرنے، جلسے جلوس اور کبھی عدالتوں میں گئے لیکن (ن) لیگ اور نوازشریف نے پاکستان کے بڑے بڑے مسائل ختم کردیئے، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، بجلی واپس لے آئے، ہمیں ناز ہے ہم نے ملک کے بڑے مسائل ختم کردیئے،یہ تو الیکشن سے پہلے ہی الیکشن ہوگیا ، اگست 2018سے پہلے ہی بہاولپور نے اپنا فیصلہ سنادیاہے،پانچ سال پہلےکیا ہوتا تھا ، بجلی غائب ہوتی تھی ،ہم نے پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ حل کیا ہے ،ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ،ہم نے یہ کوئی معمولی کام نہیں کیا ،صرف ٹیوب ویل نہیں چل رہے ، بجلی بھی سستی مل رہی ہے ، دہشت گردی کی کمر توڑ کررکھ دی،ہم نےکھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنائی ہیں ،ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کے بڑے بڑے مسائل ختم کردئیے ہیں،سستی بجلی کیساتھ غریب طبقہ خوشحال ہورہا ہے،ہم نے کھاد کو سستا کیا ، مہنگائی کی کمر توڑ دی، موٹرویز ، ہائی ویز بنائے ہیں، کسی اور پارٹی نے کبھی کوئی موٹر وے بنائی اس ملک میں؟ بہاولپور والو،صرف 2ماہ بعد6رویہ سڑک لاہورلے کر جایا کرے گی۔