اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان نے فیصل آباد جلسے سے ملنے والا سونے کا بلا عطیہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سونے کا بلا شوکت خانم کو عطیہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو عمران سلیم کی طرف سے ایک سونے کا بلا بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا۔جس کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے وہ سونے کا بلاشوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر دیا ہےاور کہا کہ یہ سونے کا بلا کسی غریب شخص کے علاج میں کام آ سکے گا اور اسی وقت وہ بلا شوکت خانم کو عطیہ کردیا۔واضح رہے کہ آج کل سیاسی جلسوں کا موسم ہے ،پارٹی قائدین کو کارکنوں کی جانب سے قیمتی اور منفرد تحائف دئیے جارہے ہیں ،مریم نواز کو بھی کارکنوں کی جانب سے سونے کے تاج اور جھمکے پہنائے گئے ہیں۔