توہین عدالت کی درخواست کاکیابنا

اسلام آباد(محمدجابر)سپریم کورٹ نے نوازشریف ،شہبازشریف اور کیپٹن صفدر کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی،عدالت کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف عدالتی تضحیک کرتے رہے ہیں،چیف جسٹس آف پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریریں پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں تھیں اس میں کوئی توہین عدالت نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جو بیانات عدالت سے متعلق آ رہے ہیں وہ ہمارے پا س موجود ہیںمناسب وقت پر ہم عدالتی بیانات کو دیکھیں گےعدالت نے نوازشریف، شہبازشریف اور کیپٹن صفدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں غیرموثر ہونے پر نمٹا دیں۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here