اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ن لیگ کاتاج سرپرسج گیا

اسلام آباد(محمدجابر)وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ پارٹی کے مستقل صدر منتخب ہو گئے ، پارٹی صدارت کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہو گیا اور مقررہ وقت سے پہلے صرف شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،ان کے علاوہ کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اور اس طرح شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائد کنند گان کے دستخط بھی موجوتھے مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر بنایا گیا تھا۔