اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہورکی کُڑیوں کاکھاناگرم کرنے سے انکار؟

لاہور(نبیل رشید)عورت مارچ کے نام سے لاہورمیں خواتین سڑکوں پرنکل آئیں، خواتین نے یوں تو کئی قسم کے پوسٹر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے لیکن ان میں سے کچھ پوسٹرز پر ایسے نعرے بھی درج تھے جن کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی ہے، ایک پوسٹر پر انگریزی الفاظ میں ایک نعرہ درج تھاجس کا مفہوم یہ تھا کہ ’اگر مرد بے حیائی کرے تو اسے ہیرو کہا جاتا ہے لیکن عورت کرے تو اسے فاحشہ کہا جاتا ہے‘اسی طرح ایک اور نعرہ اگرچہ بہت سادہ اور بظاہر بہت معمولی تھا لیکن اس نے سب سے زیادہ ہنگامہ کھڑا کیا ہے ایک نوجوان لڑکی کے پلےکارڈ پر درج یہ نعرہ ”خود کھانا گرم کرلو“ تھا، بظاہر تو یہ بہت سادہ الفاظ ہیں لیکن اس نعرے نے بھی سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث کا آغاز کر دیا ہے، خواتین اور مردوں کے برابر حقوق سے لے کر مذہب اور سیاسیات تک کے موضوعات اس بحث کی لپیٹ میں آگئےہیں،مظاہرےمیں شرکت کرنےوالی سماجی کارکن لبنیٰ غنی کا کہنا تھا ” یہ ناقابل یقین ہے کہ کس طرح کچھ معمولی الفاظ نے بہت سے لوگوں کو پاگل کردیا ہے، سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے احتجاج کامقصدپورا ہورہا ہے اور لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچ رہا ہے، ہم نے کم از کم ایک بحث کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں عوامی شعور میں اضافہ ہوگا ’خود کھانا گرم کر لو‘ کے نعرے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ خواتین اپنی ذمہ داری اٹھانے پر تیار نہیں ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ذمہ داری کو مساوی طو رپر بانٹنا چاہیے۔