اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، سا ت افراد گرفتار۔

گوجرانوالہ(یونس مرزا):انسانی سمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے مگر اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے( فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی) بھی انسانی اسمگلرز کی گرفتاری میں سر گرم نظر آ رہی ہے۔ایف آئی اےنےانسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے ڈسکہ،سیالکوٹ،نوشہرہ ورکاں،وزیرآباد اور گجرات میں چھاپے مار کر سا ت افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں ذیشان الیاس،عامر،فقیر حسین،محمد شاہد اور اصغر علی شامل ہیں۔گرفتار شدہ انسانی اسمگلرز لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بجھوانے میں ملوث تھے۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کا کہنا ہے کہ ملزمان ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔