اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ کےڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نےگلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔

گوجرانوالہ (نیوزالرٹ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ،لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ سہیل احمد کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ ان کی ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور لاش پنکھے سے لٹکی ہو ئی ہے۔تفتیشی اداروں اور انتظامیہ نے ڈی سی ہاوس پہنچ کر ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم ہو گا ۔سیکیورٹی فورسز سہیل احمد کے اہل خانہ سے ابتدائی تفتیش کر رہے ہیں ۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سہیل احمد ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں اپنی نوکری کا بھی دباؤ تھا ۔