اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف مقدمات سرد خانے کی نذر کردیئے گئے

انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر پنجاب کی درخواست پر تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔عدالت نے استغاثہ کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روکتے ہوئے خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کردیا اور کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ترجمان عمران شاہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی اور دھرنہ قائدین کیخلاف مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں، یہ مقدمات تھانہ نیوٹاون ، صادق آباد، وارث خان اور گوجر خان میں درج کیے گئے تھے۔ دھرنا قائدین کے خلاف کسی مقدمے کا چلان عدالت میں پیش نہیں ہوا۔