اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مزید ’’پرندے‘‘ بھی ’’اُڑنے‘‘ کو تیار،مسلم لیگ ن کے کون کون سے ارکان پارٹی چھوڑ دیں گے؟

(ن) لیگ کی ہچکولے کھاتی کشتی دیکھ کر راولپنڈی ڈویژن کے متعدد لیگی ارکان اسمبلی دوسری سیاسی جماعتوں میں اڑان بھرنے کیلئے تیار،دوسری سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے،راولپنڈی ڈویژن4 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں اٹک،راولپنڈی،چکوال اور جہلم شامل ہیں،ان اضلاع میں قومی اسمبلی کی 14نشستیں ہیں،2013 ء کے عام انتخابات میں(ن) لیگ نے یہاں سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اسمبلی2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کی ڈوبتی کشتی دیکھ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے اندرون خانہ رابطےمیں مصروف ہیں،ان میں اکثریت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے،جہلم سے چوہدری خادم اور نوابزادہ مطلوب مہدی آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے،چکوال سے(ن) لیگ سخت مشکلات میں ہے، میجر(ر) طاہر اقبال پہلے ہی ن لیگ سے ناراض ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لیں گے،سردار ممتاز خان کسی بھی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم کی بجائے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے،اٹک سے ملک اعتبار خان ن لیگ کو چھوڑ سکتے ہیں،گجرخان سے راجہ جاوید اخلاص ن لیگ کی بجائے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے،راجہ جاوید اخلاص ماضی میں راولپنڈی کے ناظم رہے،انہوں نے سیاست(ق) لیگ کے پلیٹ فارم سے شروع کی اور بعد ازاں وہ (ن) لیگ میں شامل ہوئے۔راولپنڈی سے حنیف عباسی کو قیادت نے ہی جھنڈی کروا دی ہے اب وہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے،ملک ابرار حنیف کی کمٹمنٹ (ن) لیگ کے ساتھ یہی ہے۔اٹک سے شیخ آفتاب (ن) لیگ کے جہاز سے چھلانگ لگانے کو تیار ہیں۔راولپنڈی ڈویژن سے لیگی ارکان اسمبلی کی اکثریت اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں سے اندرون خانہ رابطے کر رہی ہے۔ٹکٹ کی یقین دہانی پر وہ ان سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کریں گے بصورت دیگر وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔