اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ:ڈی ایس پی کی سیاہ کاری ،عہدے سے فارغ

سیالکوٹ(ظہیر الدین بابر ڈھلو )ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کو معطل کر تے ہو ئے عہدے سے ہٹا دیا اور لاہور طلب کر لیا۔ سی آئی اے سیالکوٹ میں تعینات ڈی ایس پی رانا ندیم طارق منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ایک نوجوان نعمان ماچھی کیسا تھ غیر اخلاقی حالت میں پائے گئے ، جسکی ویڈیو بھی بنی۔ رانا ندیم طارق 1998 میں انسپکٹر بھرتی ہوئے اور 2016 میں ترقی پا کر ڈی ایس پی کے عہدہ پر فائز ہوئے اور اس دوران ساہیوال منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں تعینات رہے ۔تعیناتی کا زیادہ عرصہ سیالکوٹ میں گزرا انکوائری کمیٹی میں اپنا موقف بیان کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ انکی منڈی بہاؤالدین میں تعیناتی کے دوران دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ملزموں کے خلاف متعد د مقدمات درج ہوئے جس کا ملزمو ں کو رنج تھا اس دوران نعمان نامی شخص نے اپنے موبائل فون کے ذریعے مجھے متعدد گینگ کے بارے میں آگاہی فراہم کی کسی کام کے سلسلے میں منڈی بہاؤالدین گیا جہاں اس نو جوان سے دوبارہ رابطہ ہوا اور اس کے پاس گیا اس نے چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلا دی ،جسکے بعد نعمان نے زبر دستی نازیبا فعل کیا جسکی ویڈیو بنالی گئی۔دوسری طرف آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کو معطل کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ذرائع کے مطابق رانا ندیم طارق کسی بھی وقت پولیس کی ملازمت چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔