اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بیوی اورسالی سےلڑائی کالرزہ خیزانجام

سمبڑیال(ظہیرالدین بابر)3روزقبل بیوی اورسالی کی جانب سے لگائی آگ میں جھلسنے والاشخص ہسپتال میں دَم توڑگیا، تھانہ صدرڈسکہ کے علاقے عدالت گڑھاکےرہائشی ملک شہبازجسے3روزقبل اسکی بیوی اورسالی نے مبینہ طورپرتیل چھڑک کرآگ لگائی تھی وہ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا، پولیس کے مطابق ملک شہباز نے لاہور ہسپتال میں آخری بیان دیا تھا کہ گھریلو ناچاقی پر سالی اور بیوی نے تیل چھڑک کر آگ لگائی، ملک شہباز کی شادی تین سال قبل جیسر والہ میں شمع فردوس سے ہوئی تھی،پولیس نے مزید بتایا کہ شہباز لاہور ہسپتال میں زیر علاج تھامگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملک شہباز کی موت واقع ہو گئی ،مقتول کی والدہ صبیحہ کی مدعیت میں مقدمہ در ج کر کےمقتول ملک شہباز کی بیوی کوگرفتارکرلیاجبکہ سالی کو گرفتار نہیںکی جاسکی۔