اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گھرکاساراسامان جل گیامگرقرآن کانسخہ محفوظ رہا

واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)سبحان تیری قدرت،واربرٹن کےایک گھرمیں آتشزدگی کےباعث ساراسامان جل گیامگرقرآن کریم کانسخہ محفوظ رہا،واربرٹن ویگن اسٹینڈکےقریب واقع مشتاق احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ بھی موقع پر پہنچ گئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جبکہ عملہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ 40 منٹ تاخیر سے پہنچااور پہنچتے ہی مکمل طور پر شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا،ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ سکول چھٹی کا ٹائم تھا ٹریفک کے رش کے باعث چند منٹ تاخیر ہوئی۔