اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈپٹی کمشنرکاواربرٹن رمضان سستےبازارکااچانک دورہ

واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)ڈپٹی کمشنرننکانہ ملک عبدالوحید اسلم نےواربرٹن رمضان سستےبازارکااچانک دورہ کیااورمختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کے لئے موجود افراد سے بات چیت کی،تفصیلات کیمطابق ڈی سی ننکانہ ملک عبدالوحید اسلم نے رمضان المبارک کے دوسرے روز رمضان بازاروں میں انتظامات اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے علاوہ دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے واربرٹن رمضان بازار کااچانک دورہ کیا، انہوں نے مختلف سٹالز پر جاکر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیااس موقع پر انہوں نے صارفین کے مسائل بھی سنے ،اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہیں اور شہری رمضان بازاروں سے مستفید ہوئے ہیں،رمضان بازار کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی سی نے مختلف سٹالز ،وہاں رکھی گئی اشیاء کی کوالٹی سمیت ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی اور ایم سی واربرٹن کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا، انہوں نے آٹے اور دال وچینی وغیرہ کے سٹالز پر رکھے گئے تھیلوں کا وزن بھی چیک کیا اور انہوں نے انچارج رمضان بازار مبشر شاہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں تمام اسٹالز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔