اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

برطانوی شہزادےاورامریکی اداکارہ کی شادی

لندن(عارف چودھری)برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کی تقریب جاری ہے،شادی کی تقریب شاہی محل ونڈسر کاسل میں ہورہی ہے جہاں آنجہانی لیڈی ڈیانا سمیت ملکہ الزبتھ اور دیگر شاہی افراد کی شادیاں طے پائی تھیں،شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجےونڈسرکاسل چرچ میں شروع ہوا،شہزادہ ہیری اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسر کاسل پہنچے تھے ،ان کی آمد پر شاہی میوزک بجا یا گیاتھا،شہزادہ ہیری کی آمد کے کچھ دیر بعد دلہن میگھن مارکل بھی ونڈ سر کا سل پہنچ گئیں جہاں اب شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں شرکت کےلیے600 مہمانوں کومدعوکیا گیا ہے ، جس کے بعدشاہی جوڑا بگھی میں 2 میل کا سفر کرے گا تاکہ عوام ان کا دیدار کرسکیں،دوسری جانب برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور متعدد افراد نے شاہی محل کے باہر خیمے لگالیے ہیں تاکہ وہ شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھ سکیں،اس سے قبل جمعے کے روز میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی، جہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔