اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمان۔کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد۔شیخ عبدالحکیم الراشدی نے افتتاح کیا

عمان(نذیر احمد وٹو) عمان کے شہرصُحارمیں پہلے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکی افتتاحی تقریب منعقدکی گئی، صحار کے نائب والی شیخ عبدالحکیم بن محمد بن سیف الراشدی نے فیتہ کاٹ کرٹورنامنٹ کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب کے مہمانان اعزاز شیخ ماجد القیومی، چوہدری محمد زمان، چوہدری احسان الحق تھے،آرگنائزر و کمیٹی ممبران میاں ریاست بلوچ، احمد مقصود بھٹی، ناصر عباس بھٹی، احمد شیراز بھٹہ، چوہدری قمر تبسم، نذیر احمد وٹو، سردار نعیم، چوہدری راشد رحمان، چوہدری سرفراز رحمت، ندیم طفیل چیمہ نے مہمانوں کاوالہانہ استقبال کیا، چوہدری عابد مجید گجر نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی،صحم سے چوہدری فہد چیمہ، بریمی سے راجہ فضل الحق، الحاج یونس قادری، حاجی جعفر جیولر اور چوہدری گل نواز کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر کثیر افراد نے شرکت کی۔