اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نسوار رکھنے پردرجنوں پاکستانی جیل میں قید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹورآپریٹرز کی جانب سےمناسب رہنمائی نہ ملنےپرنسوار رکھنے کے الزام میں بیسیوں پاکستانی عراق کی جیلوں میں قید ہیں ،تفصیلات کے مطابق مقدس مقامات کی زیارت اور دیگر مقاصد کے لیے بڑی تعداد میں پاکستانی عراق کا سفر کرتے ہیں،ان پاکستانیوں میں نسواراستعمال کرنےوالے افراد بھی شامل ہیں ، پاکستان میں نسوار کی منشیات میں شمار نہیں کیا جاتا، اس لیے عراق جانے والے پاکستانی زائرین بڑی مقدار میں نسوار ہمراہ لے جاتے ہیں ،عراق میں پاکستان سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقاص احمد لنگاہ نےاس بارے میں دائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا کہ عراقی پولیس نے نسوار رکھنے والے کئی پاکستانیوں کے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، مقامی میڈیا میں پاکستانیوں کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری کی خبریں پاکستان کاتاثرخراب کرتی ہیں ،ویلفیئر اتاشی نے اپنے خط میں تجویزدی ہے کہ عراق آنے والے پاکستانیوں کے لیے پاکستانی ائیر پورٹس پر نسوار عراق میں ممنوع ہے کہ اطلاع آویزاں کی جائے ، سول ایوی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عراق میں نسوار ممنوع ہونے کے بارے میں ہدایات جلد تمام ائیر پورٹس پر آویزاں کر دی جائیں گی۔