اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

رمضان کے آخری عشرے کیلئے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بک جانتے ہیں ایک اور دو کمرے کا کرایہ کہاں تک جا پہنچا ہے؟

مکہ مکرمہ میں واقع تمام ہوٹل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے ابھی سے بْک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس علاقے میں واقع ہوٹلوں کے 162000 سے زیادہ کمرے ہیں، ان میں سے 155000 کمرے رقم کی پیشگی ادائی پر بْک ہوچکے ہیں ۔ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران میں ایک کمرے کا کرایہ 1950 سعودی ریال سے 2500 سعودی ریال تک ہےاور اس میں افطار کا کھانا بھی شامل ہے۔آخری عشرے کے لیے دو کمروں کے نرخ میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے اور یہ 28 ہزار سعودی ریال تک پہنچ گیا ہے۔اس میں بھی افطار کا کھانا شامل ہے۔ایک ہوٹل کے مارکیٹنگ کے عملہ کے رکن نے بتایا کہ اس وقت ان کے ہوٹل کے 98 فی صد کمروں میں زائرینِ عمرہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔گذشتہ سال رمضان المبارک میں ان ہی ایام میں 90 فی صد کے لگ بھگ کمروں میں لوگ قیام پذیر تھے۔