اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چنیوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ، ایم پی ایز اور ایم این ایز نہ آئے

چنیوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے دورے کے موقع پر سٹیج پر اکیلے بیٹھے رہے، سیٹوں پر ارکان اسمبلی کے نام کی پرچیاں تو لگی تھیں لیکن مسلم لیگ (ن ) کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نہ آئے، ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی وزیراعلٰی کے ہمرا ہ تھے۔وزیر اعلٰی کے دورے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی ایچ کیو سے ملحقہ مارکیٹ بند رہی، ہسپتال میں جیمرز لگا کر موبائل سروس معطل کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں اور لواحقین نے ناقص انتظامات اور عدم سہولیات پر احتجاج کیا، ضلعی انتظامیہ اور افسر مظاہرین کو تسلیاں دیتے رہے لیکن مظاہرین کسی کو خاطر میں نہ لائے۔مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں جو سٹیج تک پہنچنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن سکیورٹی نے انکی کوشش ناکام بنا دی ۔و زیر اعلیٰ شہباز شریف دورہ کو مختصر کرتے ہوئے گاڑی میں سوار ہو کر وہاں سے چلے گئے۔