اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انسٹاگرام نے بھی ’’خاموش‘‘ کا بٹن متعارف کرادیا

سوشل میڈیا ایپ ’’انسٹاگرام‘‘ نے ایک عدد ’’میوٹ بٹن‘‘ کا اضافہ کردیا ہے جس کے ذریعے آپ پوسٹوں کی بھرمار کرنے والے دوست کو بتائے بغیر اسے خاموش کرسکتے ہیں۔فیس بک کے اسنوز بٹن کی طرح یہ ایک ایسا آپشن ہے جسے ایکٹیو کرنے کے بعد آپ اندھا دھند پوسٹ کرنے والے دوستوں کی پوسٹ سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عین یہی آپشن ٹویٹر پر بھی موجود ہے اور فیس بک میں اسنوز بٹن کے نام سے مشہور ہے۔ایک عرصے سے انسٹاگرام پر اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور اس آپشن سے پہلے واحد حل یہی رہ گیا تھا کہ اس شخص کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا جائے۔ انسٹا گرام نے کہا ہے کہ فی الحال آئی او ایس پر چند صارفین کےلیے یہ آپشن پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی یہ تمام صارفین کےلیے بھی دستیاب ہوگا۔میوٹ بٹن دبانے کےبعد آپ اس شخص کے پروفائل صفحے پر جاکر اس کی پوسٹ دیکھ سکیں گے اور آپ کو ٹٰیگ کی گئی پوسٹس کے نوٹیفکیشن دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ جب چاہیں آپ ان میوٹ کرکے دوبارہ اس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے۔کسی کو بھی میوٹ کرنے کے لیے پوسٹ کے کنارے پر موجود مینیو بٹن سے میوٹ کا انتخاب کرکے پوسٹس کو روکا جاسکتا ہے اور دوسرے صارف کو اس کی کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔ اس طرح نہ صرف تصاویر کو روکا جاسکتا ہے بلکہ ’میوٹ پوسٹس اینڈ اسٹوریز‘ بٹن دبا کر آپ انسٹا گرام کی اسٹوریز اور پوسٹس کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔