اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاجواب ممبرانِ اسمبلی۔ باکمال کاغذاتِ نامزدگی

اسلام آباد(محمدجابر)عام انتخابات کیلئےنامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے، پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا،عام انتخابات کےلئے نامزدگی فارم سے قرضوں، مقدمات، دہری شہریت، 3 سالہ ٹیکس کی معلومات، تعلیم، پیشہ اور ڈیفالٹر کے کالم غائب کر دیئے گئے، نامزدگی فارم میں امیدوار صرف آرٹیکل 62، 63 پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا، امیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ نامزدگی فارم میں دے گا،آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔