اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید کئی وکٹیں گرادیں

اسلام آباد(محمدجابر)پنجاب سےن لیگی اراکینِقومی و صوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت جاری ہے،بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید نے ن لیگ سے ناطہ توڑ لیا،کپتان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرکے کیا، سینئرمرکزی رہنما جہانگیر ترین ،وسطی اور شمالی پنجاب کے صدورعبدالعلیم خان اور عامر محمود کیانی بھی ملاقاتوں میں موجودتھے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتےہوئے بھکر سے ن لیگی اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر چھینہ اور عامر شاہانی ، نارووال سے رکن پنجاب اسمبلی اویس قاسم ، سرگودھا سے ممتاز سیاسی شخصیت میاں رشید ، علی رضا دریشک کی قیادت میں سردار فاروق دریشک، کلیم دریشک اور عبداللہ دریشک نےبھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔