اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فوزیہ قصوری کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی بڑی سمجھی جانےوالی اہم خاتون رہنمااوربانی کارکن فوزیہ قصوری نےباقاعدہ طورپرپارٹی سےاستعفیٰ دےدیا،سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا عکس شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان اور متعلقہ رہنماؤں کو استعفیٰ بھجوا دیا،فوزیہ قصوری نے اپنے استعفے میں کہا کہ جناب عمران خان صاحب!میں نے تحریک انصاف میں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے جان کر آپ کو حیرانی نہیں ہو گی ،بہرحال اس موقع پر میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیو نکہ آپ نے مجھے ایساپلیٹ فارم فراہم کیاجہاں میں نےانصاف کےاصولوں ،میرٹ اور احتساب کے ساتھ اپنا سیاسی کیرئیر بنا یا،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں میرٹ ،احتساب اور انصاف کے اصول ہماری جماعت کے کلچر میں جڑے ہوئے تھے تاہم 2013سے تحریک انصاف نے جو سمت اختیار کی اس سے مجھے سخت مایوسی ہوئی ،اس کے بعد سے تحریک انصاف تبدیلی کی امید لگائے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کی خواہشات کی ترجمانی کرتی ہوئی بھی نہیں دکھائی دی ،فوز یہ قصوری نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی لگام ان کے ہاتھ میں دے دی جن کے خلاف ہم نے اس پارٹی کے آغاز میں آواز اٹھائی تھی،ان کے خلاف ہمارے بہت سے کارکنوں نے اپنی جانیں تک بھی قربان کیں،انہوں نے کہا کہ اب میں تحریک انصاف کی کسی بھی کارروائی کا دفاع کرنے کا حق نہیں رکھتی لہٰذا میرا باقاعدہ استعفیٰ قبول کیا جائے۔