اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان تھوک کرچاٹ رہے ہیں، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اگرغیرپارلیمانی نہیں تواسے ہی کہتے ہیں کہ عمران خان تھوک کرچاٹ رہے ہیں۔احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا، جس پرلعنت بھیجی اسی کی مراعات سے فائدہ اٹھایا، اگرغیرپارلیمانی نہیں تو اسے ہی کہتے ہیں کہ عمران خان تھوک کرچاٹ رہے ہیں۔پرویزمشرف سے متعلق نوازشریف نے کہا کہ جب مشرف پارلیمنٹ میں آیا تھا توآخرمیں اس نے مُکا لہرایا تھا، 12 مئی واقعہ پرطاقت کا اظہارمکہ لہرا کرکیا اوراب وہ بزدلی سے باہربیٹھا ہے بہترتھا کہ وہ مکہ اپنے منہ پہ مارتا، ایک وزیراعظم ستر، ستر پیشیاں بھگت رہا ہے اور ڈکٹیٹرمفرورہے۔ نوازشریف نے کہا کہ مشرف کا ٹرائل ایک نہ ایک دن مکمل ہونا ہے، اس ٹرائل سے مشرف کی جان نہیں چھوٹ سکتی جب کہ آج یا 6 ماہ بعد مشرف کا ٹرائل انجام تک پہنچے گا۔نگراں وزیراعظم کے نام پر نوازشریف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام کیوں فائنل نہیں ہوا، اگراتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا۔ صحافی کی جانب سے نوازشریف سے پوچھا گیا کہ فاٹا کا انضمام ہو گیا کیا اس سے آپ کے اتحادی ناراض تونہیں، جس پرمیرا خیال ہے جو سوال ہورہے ہیں اسی میں رہیں۔