اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر حج سعودی عرب کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تعریفی اسناد اورکیش ایوارڈ

جدہـ( خالد نواز چیمہ )سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر حج سعودی عرب اور موجود ہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے تعریفی اسناد اور ایک لاکھ روپےکیش ایوارڈ سے نوازا گیا یاد رھے کہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر حج سیف انور جپہ حج کے بہترین انتظام کرنے پر بھی سعودی حکومت اور حکومت پاکستان سے اعلیٰ ایوارڈ حاصل کر چکے ھیں جو انکی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب بھرکے صرف چند اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو یہ اعزاز ملا ہے جدہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اورسعودی عرب کی نمائندہ تنظیم پاکستان قومی یکجہتی فورم جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم پاکستان مسلم لیگ ن اور مسلم ق پاکستان تحریک انصاف اے این پی جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام پاکستان جٹ انٹرنیشنل فورم ڈاکٹر فورم انجنیر فورم پاکستان بزنس فورم پاک و سعودی دوستی فورم کے تمام راہنماوں نے اعلی کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کو مبارکباد پیش کی ہے