اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نئی دہلی : جیل میں خواتین سمیت 59 ہندو قیدیوں کا مسلمانوں کے ساتھ روزہ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں 59 ہندو قیدیوں نے 2299 ساتھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھا، ان ہندو قیدیوں میں خواتین قیدی بھی شامل ہیں۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک 45 سالہ خاتون ہندو قیدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ روزہ جیل سے باہر موجود اپنے بیٹے کی سلامتی اور خیر خواہی کے لیے رکھا ہے۔ کچھ قیدیوں نے روزہ اس عقیدے اور جذبے کے تحت رکھا کہ وہ اس کی برکت سے جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے۔تہاڑ جیل کے علاوہ دیگر بھارتی جیلوں میں بھی مسلمانوں کے علاوہ ہندو قیدیوں نے ماہ رمضان میں روزہ رکھا۔ شدید گرمی کے باوجود مختلف جیلوں میں بند 97 ہندو خواتین قیدیوں نے بھی رمضان میں روزے رکھے۔ جیلوں میں قید ہندو قیدیوں نے اپنے ساتھی مسلمان قیدیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یہ روزے رکھے۔