اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خواجہ سرا عام انتخابات میں حصہ لینے سے محروم

انتخابات کے لیے جاری کاغذات نامزدگی میں خواجہ سراؤں کا خانہ شامل نہ ہوسکا جس کے باعث خواجہ سرا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہوگئے۔پشاور میں خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے رہنما انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ کاغذات نامزدگی میں مرد و خواتین کی طرح ان کا خانہ ہی نہیں۔ خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے بتایا کہ جب کاغذات نامزدگی میں ان کا خانہ ہی نہیں تو وہ کیسے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ ووٹر لسٹوں میں بھی ان کے نام شامل نہیں۔فرزانہ کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے لیے جو فیس مقرر کی گئی ہے وہ بھی کافی زیادہ ہے ہمیں الیکشن کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، ہمیں نظرانداز کیا گیا ہے جس سے بڑی مایوسی ہوئی، ہم اس محرومی کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔