اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کی کویت میں لاٹری نکل آئی

کویت(عرفان شفیق)بھارتی سبزیوں اورپھلوں میں جان لیوانیپاوائرس کی رپورٹ منظرعام پرآنے کے بعدکویت نے بھارتی سبزیوں اورپھلوں کی درآمدپرپابندی لگادی جسکے باعث درآمد پاکستان سے کویت میں پھل اور سبزی کی برآمد دگنی ہو جائے گی،تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کردی، مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہے،ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور سبزی میں نیپا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔