اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کا تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانیوں کوواپس لانے کا حکم

سپریم کورٹ نے تھائی لینڈ اورسری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے سری لنکا اورتھائی لینڈ میں قید پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جب کہ تھائی لینڈ نے 19 قیدیوں کی منتقلی کے لیے 35 ہزارڈالر مانگے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھائی لینڈ اورسری لنکا میں قید پاکستانی قیدیوں کوواپس لیا جائے، دونوں ممالک میں پاکستانی قیدی انتہائی بری حالت میں ہیں، 35 ہزارڈالرکا بندوبست کریں اورقیدیوں کو واپس لائیں، کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔