اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرحدی علاقے سے کبوتر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا

لاہور: بھارتی سرحدوں کے محافظ پرندوں پر بھی شک کرنے لگے، سرحدی علاقے سے کبوتر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، خفیہ آلہ کا سراغ لگانے کے لیے کبوتر کے ایکس رے کرائے جائیں گے۔
بھارتی سرحدوں کے محافظ کبوتر باز ہو گئے، سرحدی علاقے سے جاسوسی کے الزام میں ایک بار پھر کبوتر کو حراست میں لے لیا، بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر کو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے پکڑ لیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ امرتسر پولیس نے خفیہ آلے کا سراغ لگانے کے لیے کبوتر کے ایکسرے کروا دیے، بھارتیوں کے پاگل پن کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا اس سے پہلے بھی متعدد بار مبینہ ملک دشمن کبوتر کو لے کر باؤلا ہوتا رہا ہے۔