اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایک ڈالر 124 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کراچی :امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھرتے ہوئے روپے کی بے قدری کی نئی تاریخ رقم کردی ہے، ایک ڈالر 124 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج (جمعرات کو) 3روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 124 روپے ہوگئی ہے جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 122 روپے ہوگئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عید کی آمد سے پہلے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خاندانوں کو رقوم کی وصولی کی مد میں فائدہ ہوسکتا ہے لیکن ملک کی مجموعی معیشت کیلئے یہ اضافہ انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی سا اضافہ بھی پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ کردیتا ہے۔