اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بارسلونا۔ممبرانِ پارلیمنٹ کےاعزازمیں عید ملن پارٹی

بارسلونا/سپین(جمشیداقبال)عید کے پر مسرت موقع پر بارسلونا کے نواحی علاقے سبادل میں کے ٹو ریسٹورنٹ پر فیڈریشن دل بائیس کے روح رواں اورمتحرک سماجی شخصیت سفیان یونس کا سپین کے ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی سماجی شخصیات کے اعزاز میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کیا،تقریب میں سپین کےسینٹ ممبر رابرٹ مسیح ،مسٹرمارک ،بارسلونا قونصلیٹ کے کونسل جنرل عمران مسعودنے خصوصی شرکت کی ،ق لیگ سپین کے صدر عبدالغفار مرھانہ ، مسلم لیگ ن سے ملک شاھد ، ایاز عباسی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں طفیل نقاش جاوید اور ملک فیاض بھی شامل تھے ، سپینش جرنلسٹ مسٹرانتونیو،مسٹرپیدرو،خاتون صحافی مس مارتا ،مس اوسکر اورمسٹر ڈیوڈ نے بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کی ، سبادیل میونسپل پولیس کے چیف خوردان اور نیشنل پولیس کے چیف مینول مو رسیلا بھی اس دعوت میں شریک تھے، سفیان یونس نے عید ملن پارٹی میں شرکت پرتمام مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔