اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دیار غیر کےپاکستان ہاؤس میں سجی عید ملن پارٹی

محمد عرفان شفیق ( کویت )پاکستان ہاؤس کویت میں عید ملن کی تقریب کویت میں سفیر پاکستان غلام دستگیر اورانکی اہلیہ کی جانب سے عید ملن کا انعقاد کیا گیا جو پاکستان ہاوس میں منعقد ہوئی۔ عید ملن میں پاکستانی کمیونٹی اور انکے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ کمیونٹی ویلفیئراتاشی ڈاکٹر جاوید عمر نے اپنے پیغام میں کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ سابق ممبر اوپیک اور ڈائریکٹرپاکستان بزنس سنٹر حافظ شبیر نے کہا کہ خوشیوں کی عید سب کو مبارک ہو، دعا ہے کہ رب تعالی ملک پاکستان کو تاقیامت شاد و آباد رکھے۔ پاکستان ویمن فورم کی صدر مس نادیہ ارشد نے کہا کہ عید ملن تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت قابل دید ہے ۔ اہلیہ سفیر پاکستان مسز غلام دستگیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی جانب سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اس طرح کی تقریبات سے عید میں اپنوں کی کمی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر حاضرین کی تواضع ظہرانہ سے کی گئی۔