اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پارٹی سربراہوں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے الیکشن 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوگئے،ریٹرننگ افسر احسان خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نےدونوں مقدمات چھپائے،ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی مفروری کے حوالے سے ذکر نہیں کیا،واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے،ایم کیوایم پاکستان کےرہنما نےاین اے 245 کراچی سے آئندہ انتدابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے،سابق صدرِ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے آئندہ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردئیے گئے، سابق صدرنےآئندہ انتخابات کےلیےقومی اسمبلی کی نشست این اے1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے،ریٹرننگ افسر محمد خان نے سابق آرمی چیف اور اے پی ایم ایل کے سربراہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے،یاد رہے کہ 7 جون کو سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل(ر)پرویزمشرف کی تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدرکووطن واپس بلاتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا،خیال رہے کہ 14 جون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران عدالتِ عظمیٰ نےپرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق دیا گیا عبوری حکم بھی واپس لے لیا تھا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرنگ افسر وصول کر لیں گے لیکن ان کی جانچ اور منظوری پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے مشروط ہوگی۔