اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت کیخلاف امریکہ سے بڑی خبرآگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انٹیلی جنس ادارےسی آئی اےنےبھارت کی 2 ہندوانتہاپسندتنظیموں وشواہندوپریشداورراشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دے دیا،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انٹیلی جنس ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) نےبھارت میں ہندوؤں کی دو مذہبی انتہا پسند جماعتوں وشوا ہند و پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کا نام ورلڈ فیکٹ بک میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، سی آئی اےنےیہ اقدام انتہا پسند ہندو جماعتوں کےتشدداوردہشت گردی کےواقعات میں ملوث ہونےکے شواہد ملنے کے بعد کیا،وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے ترجمان نے الگ الگ بیان میں سی آئی اے کے اس اقدام کو متعصبانہ اور لغو قرار دیتے ہوئے سی آئی اے کی جانبداری پر سوال اُٹھا دیئے، ہندو عسکریت پسند تنظیموں کا کہنا تھا کہ سی آئی اے بذات خود ایک دہشت گرد ادارہ ہے جو امریکی مفادات کے تحفظ کی آڑ میں دیگر ممالک کی سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے،امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کی جانب سے بھارتی ہندو تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیئےجانےکےبعد انتہا پسند جماعتوں کے کارکنان نے بھارت کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے، مظاہروں نے دعویٰ کیا کہ سی آئی اے نے ورلڈ فیکٹ بک میں جو نقشہ شائع کیا ہے اس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے جس سے سی آئی اے کی کھلی جانبداری کا اظہار ہوتا ہے،واضح رہے سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ’فیکٹ بک‘ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگ کے علاوہ درجنوں مقامی سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپس موجود ہیں جو مقامی اور وفاقی سطح پر کام کر رہی ہیں،فیکٹ بک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کو وادی کشمیر میں علیحدگی پسند گروہ کی حیثیت سے درج کیا گیا ہے۔