اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویتی دینار کوپَرلگ گئے

کویت(عرفان شفیق)پاکستانی روپے کی قدرمیں مسلسل کمی کی وجہ سے کویتی دینارکوبھی پَرلگ گئے، کویتی دینار400روپے کی حدسے بھی تجاوزکرگیا، 30مئی 2018کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قدر115.40 روپے تھی جو تنزلی کا شکار ہو کر 120.55 روپے تک جا پہنچی ہے،نگران دور حکومت میں کویت دینار 400 روپے کی حد سے تجاوز کر گیا ہے جو سابقہ حکومت کے آخری دن 382.51روپے پر تھا، پاکستانی روپے کی مسلسل گراوٹ حکومتی بجٹ کے ساتھ ساتھ گھریلو بجٹ پر بھی اثر انداز ہوگی لیکن اگر اس جانب خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی تو یہ کمی پاکستانی صنعت کو شدید متاثر کر سکتی ہے اورصنعت کار اپنی صنعت کو دوسرے ممالک منتقل کر سکتے ہیں۔