اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انگلینڈ نےکرکٹ کی تاریخ کاسب سے زیادہ سکوربنادیا

نوٹنگھم(عارف چودھری)انگلینڈکرکٹ ٹیم نےون ڈےانٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے بڑا مجموعہ 481 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے 242 رنز سے فتح حاصل کی،نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی جوانتہائی تباہ کن ثابت ہوئی اورانگلش بلے بازوں نے آسٹریلوی باؤلرز کا ’بھرکس‘ نکال دیا، انگلش اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 159 رنز بنائے اور اس موقع پر جیسن روئے 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،جونی بیرسٹو اور ایلکس ہیلز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 310 رنز پر پہنچا دیا، جونی بیرسٹو نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے92 گیندوں پر 139 رنز بنائے جبکہ ایلکس ہیلز نے بھی صرف 92 گیندوں پر 147 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو 482 رنز کا ریکارڈ ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، دیگر بلے بازوں میں جوس بٹلر 11، کپتان این مورگن 67، معین علی 11، جو روٹ 4 اور ڈیوڈ ویلی 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے،آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو ٹائے سب سے زیادہ مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 9اوورزمیں 100 رنزدئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کی جبکہ رچرڈسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ایشٹن اگر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،اتنا بڑا ہدف دیکھ کر ہی آسٹریلوی بلے بازوں کی ٹانگیں کانپ اٹھیں اور ٹریویس ہیڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نصف سنچری بھی مکمل نہ کر سکا، انہوں نے 51 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں آرکی شورٹ نے 15، شون مارش نے 24، مارکس سٹوئنس نے 44، ایرون فنچ نے 20، گلین میکس ویل نے 19، ٹم پین نے 5، ایشٹن اگر نے 25، رچرڈسن نے 14، اینڈریو ٹائی نے 5 اور سٹینلیک نے 1 سکور بنایا۔