اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

الیکشن 2018کا پہلا قتل

فیصل آباد(صفدرسجاد)فیصل آباد میں الیکشن مہم کے دوران ایم پی اے کے امیدوار کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم پی اے کے امیدوار کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانے نشاط آباد کی حدود چک نمبر 8 میں پیش آیا جہاں انتخابی مہم کے دوران وقار احمد نامی شخص کو سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیاگیا، وقار احمد پی پی 109 سے ایم پی اے کے امیدوار تھے اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے تھا، وقار احمد نے گزشتہ الیکشن 2013میں بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔