اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات:ضلعی انتظامیہ میں اکھاڑپچھاڑ

گجرات(شاہداقبال)عام انتخابات سےپہلےبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑشروع، کئی سیکریٹریز تبدیل کرنے کی منظوری، پولیس افسران کے بھی تبادلے ہوگئے، گجرات کے ڈپٹی کمشنراورڈی پی اوکوبھی تبدیل کرکے توصیف دلشادکٹھانہ کو ڈپٹی کمشنرگجرات جبکہ کیپٹن رومیل اکرم کوڈی پی اوگجرات تعینات کردیاگیاہے، دوسری جانب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف مستعفیٰ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کی عہدے سے چھٹی کرادی گئی،الیکشن کمیشن نے پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری بھی دے دی، پنجاب پولیس کے 18 سینئر افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئیں، پنجاب میں 34 سیکرٹری، 35 ڈپٹی کمشنراور 77 اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایڈیشنل ایس پیز کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔