اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پرانے اوزاروں سے نئے پاکستان کی تعمیر

لاہور(نبیل رشید)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تما م چیلنجز کا پیپلز پارٹی نے ڈٹ کرمقابلہ کیاہمارا یہ وطیرہ نہیں کہ ہم جھوٹے دعوے کریں،خان صاحب آپ نے تعلیم صحت کے کون سے منصوبے بنائے، پی پی پی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے کہا کہ خان صاحب قوم کو بتائیں خیبر پختونخوا میں کیا بنایا،پانچ سال جہاں آپ کی حکومت تھی وہاں کوئی ہسپتال نہیں بنایا، خان صاحب نیاپاکستان پرانے اوزاروں کےساتھ بنارہے ہیں، خان صاحب آپ نے تعلیم کا کونسا نظام دیا خیبرپختونخوامیں؟جونیا پاکستان کانعرہ لگاتے ہیں وہ اپنی پارٹی گم کر بیٹھے ہیں، آج بھی لوڈشیڈنگ ہے اور یہ بہترحکمرانی کے دعوے کرتے ہیں،کیس نیب کے پاس ہیں اور کہتے ہیں انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی،بی بی شہید کا بیٹا بھٹو خاندان کے خواب پورے کرے گا،لاہور میں ماضی کی طرح پیپلز پارٹی کم بیک کرے گی،بھٹوصاحب اوربی بی نے جو خواب دیکھا تھا وہ پوراکریں گے۔